Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے فوج ایکشن میں آگئی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا، اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داری سنبھال لی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے فوج کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا ہے، گشت کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر شہروں میں فوج طلب کر لی تھی، جس کا مقصد ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے۔ وزیر اعظم نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہو سکتے ہیں، عوام سے کہتا ہوں ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، اگر عوام تعاون اور احتیاط کریں تو لاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئے گی۔ عمران خان نے کہا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پاک فوج بھی سڑکوں پر نکلےگی، پاک فوج پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.