Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد: اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اور وکلا چیمبرز کے لیے زمین الاٹ ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کو لکھے گئے خط  میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اور وکلا چیمبرز کے لیے زمین الاٹ ہوگئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کا پی سی ون منظوری کے حتمی مرحلے میں ہے۔ وزارت قانون  کمپلیکس منصوبے پر تیزی سے کام کررہی ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا پلان منظور ہو چکا ہے اور کنسلٹنٹ بھی ہائر کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج بھی وکلا نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کی فوری تعمیر کے لیے ڈی چوک پر احتجاج کیا اور سڑک بند کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.