Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الخدمت فاؤنڈیشن نے 26یتیم اورنادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انتظام کردیا

الخدمت فاؤنڈیشن نے26یتیم اورنادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انتظام کردیا
صوبائی صدر خالد وقاص کی زیرصدارت تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تھے
پشاور الخدمت فاؤنڈیشن پشاورنے مذید26یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر دیا الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کے تحت یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی سہولت سے مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد456ہوگئی۔26
یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی دعوت ولیمہ تقریب پیراماونٹ کلب نادرن باٸی پاس نزد دلہ زاک روڈ پشاور میں الخدمت فاویڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تھے۔تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسیع،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عتیق الرحمن،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی،میٹروپولیٹن سٹی کونسل پشاورکے لٸےمٸیرکے امیدوار بحراللہ خان ایڈوکیٹ،حکیم عبدالوحید،ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ،الخدمت پشاور کے دیرینہ ڈونر حاجی حکمان الدین ،اور تقریب کے چیف آرگنائزر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدرارباب عبدالحسیب سمیت معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجتماعی شادیوں کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 26یتیم اورنادار جوڑوں کو ڈبل بیڈ،واشنگ مشین،بیدسٹل فین،سنگارمیز،سلائی مشین،استری،چائے اور ڈنر سیٹ سمیت روزمرہ اشیاء کی 60اشیاء فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ہر جوڑے کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کے ضروری گھریلوں اشیاء فراہم کی گئی۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کے جملہ اخراجات مخیر شخصیات نے سپانسر کئے تھے جبکہ اس موقع پر26جوڑوں کے عزیزواقارب اور دوست احباب پر مشتمل 1000سے زاٸد مہمانوں کے لئے دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔الخدمت خواتین ٹرسٹ کی جانب سے اس موقعہ پر خواتین کے لئے بنائے گئے الگ پنڈال میں 26دلہنوں کو تخائف بھی فراہم کئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.