Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن کمیشن:پی ٹی آئی منحرف اراکین قومی اسمبلی کے نااہلی ریفرنسزمسترد

منحرف اراکین نے پی ٹی آئی کے مزید ریکارڈ دینے کی مخالفت کی تھی

اسلام آباد(جاوید اقبال بٹ) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف اراکین قومی اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کو مسترد کردیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے20منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی مزید ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ منحرف اراکین نے پی ٹی آئی کے مزید ریکارڈ دینے کی مخالفت کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف اراکین قومی اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کو مسترد کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز کو خارج کردیا گیا ہے۔
نور عالم خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نور عالم خان ابھی بھی پارٹی کا حصہ ہیں۔ اور انہوں ںے کبھی ایسا تاثر نہیں دیا کہ پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جو جمہوریت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کسی اور پارلیمانی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
نور عالم خان نے تحریک عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ بھی کاسٹ نہیں کیا۔ اس لئے ان پر آرٹیکل63ون اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.