Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کے خلاف ریفرنس لانے کافیصلہ

ریفرنس فیصل واؤڈا دائر کرینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کا نظام متوازن کرنے کا کام اداروں کا ہوتا ہے ۔ بد قسمتی سے پاکستان میں سیاسی بحران چل رہا ہے جس کی وجہ الیکشن کمیشن ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف اراکین قومی اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کو مسترد کردیا

فواد چوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر مناسب سمجھیںتو ن لیگ میں عہدہ لے لیں ۔ یہ الیکشن کمیشن پاکستان کی17فیصد آبادی کا نمائندہ نہیں ہے ۔ عمران خان اس بارے میں کہیں بار بول چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کر رہے ہیں ۔ فیصل واوڈا ریفرنس دائر کریں گے۔ اوور سیز پاکستانیوں سے ووٹ چھینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج ڈالر190روپے پر چلا گیا ہے۔ پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔ پاکستان کی معیشت کا حال وہ ہوگا کو سری لنکا کا ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.