Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی میں 15دن کی توسیع کر دی ہے ۔

مورخہ 2دسمبر 2021اسلام آباد
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے پہلے مرحلے میں 15دن کی توسیع کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ 6 نومبر 2021سے پورے پاکستان میں گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں مصروف ہے اس تصدیقی عمل کی آخری تاریخ 6 دسمبر 2021 مقرر تھی اب اس میں الیکشن کمیشن نے مزید 15دن کی توسیع کردی ہےاور اب انتخابی فہرستوں پر تصدیقی عمل 21 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا ۔ الیکشن کمیشن نے تمام پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تصدیقی عملہ سے تعاون کریں اور 2023 کے عام انتخابات کے لئے عام انتخابات کے لئے اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں اور الیکشن کمیشن کے مقررکردہ عملہ سے تعاون کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.