Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔ تھانہ لوندخوڑپولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران رقم کی لین دین پر اغوا ہونے والے شخص کو بازیاب کرادیا۔

مردان۔ تھانہ لوندخوڑپولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران رقم کی لین دین پر اغوا ہونے والے شخص کو بازیاب کرادیا۔
علاقہ تھانہ لوندخوڑکی حدودحبیب رحمان کلے سے تعلق رکھنے والے مدعی مقدمہ اسماعیل ولد جان بخت نے تھانہ لوند خوڑ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مسمیان یاسرولد سیدرحمان ،سیدرحمان ولد گل سید، سیداللہ اور ارشادپسران دوست محمد ساکنان صادق آباد نے میرے بھائی مسمی رومان کو رقم کی لین دین پر حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
مدعی کی رپورٹ پرڈی پی او ڈاکٹرزاہداللّٰہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی روخان زیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ولایت شاہ خان ہمراہ نفری پولیس کوفوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر تھانہ لوندخوڑ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مغوی رومان کو بازیاب کراکے موقع پر موجود 04ملزمان یاسر، سیدرحمان، سیداللہ اور ارشاد کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 پستول مع کارتوس برآمد ہوکرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
اسی طرح تھانہ چورہ پولیس نے ایس ایچ او مدثرخان کی قیادت میں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہ فیصل ولد رسول سکنہ چورہ بانڈہ کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 940 گرام چرس اور 34 گرام آئس برآمد ہوکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.