Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 11ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 11ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 ارکان اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست پر علی محمد، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد، محمد اکرم اور عبدالشکور کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔
مخصوص نشست پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی کیاگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے11ارکان کے استعفے قبول کرلیے تھے۔
جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار اور عبدالشکور شاد شامل ہیں۔
صوبہ سندھ سے پی ٹی آئی کے 3ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ۔ مخصوص نشستوں پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان کے استعفے منظور ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے مستعفی131ارکان کو سپیکر کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کیلئے خطوط پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.