Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن کمیشن سے متعلق پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ادارے کے فیصلوں سے متعلق کیے جانے والے پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص کی طرف سے گمراہ کن اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ میں عجلت میں دو فیصلے دیے۔
ترجمان کے مطابق8سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔ اس پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے ۔ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.