Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل2022کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل2022کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔ نیب 50کروڑ روپے سے کم کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نہیں کر سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویزاشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں نیب ترمیمی بل 2022کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ 50کروڑ روپے سے کم کے کرپشن کیسز کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار سے خارج کردی گئیں۔ چیئرمین نیب فرد جرم عائد ہونے سے قبل احتساب عدالت میں دائر ریفرنس ختم کرنے کی تجویز بھی دے سکیں گے۔
ترمیمی بل کے ذریعے نیب قانون کی سیکشن 16اور 19ای میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں 3سالہ توسیع کی جا سکے گی۔ ملزم کے خلاف اسی علاقے کی احتساب عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا جہاں جرم کا ارتکاب ہوا ہو۔
ہائیکورٹ کی مدد سے ملزم کی نگرانی کی اجازت دینے کا نیب اختیار بھی ختم کر دیاگیا ہے ۔ نیب تحقیقات کیلئے کسی سرکاری ایجنسی سے مدد نہیں لے سکے گا۔
ملزم کو الزامات سے آگاہ کرنا ہوگا تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکے۔ نیب قانون کے سیکشن31بی میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ چیئرمین نیب فرد جرم عائد ہونے سے قبل احتساب عدالت میں دائر ریفرنس ختم کرنے کی تجویز دے سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.