Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

او آئی سی وزرائے خارجہ کا 48واں اجلاس ، معزز مہمانوں کی آمد جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 48واں اجلاس ۔ شرکت کیلئے معزز مہمانوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اجلاس میں شرکت کیلئے سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم حسین ابراہیم طحہ اور صدر اسلامی بینک اسلام آباد پہنچ گئے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی بھی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے حکام اور چینی سفارتکاروں نے چینی وزیرخارجہ کا
استقبال کیا۔

او آئی سی اجلاس میں شرکت، چینی وزیر خارجہ وطن پہنچ گئے
او آئی سی اجلاس میں شرکت، چینی وزیر خارجہ وطن پہنچ گئے

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے اہم ملاقات کریں گے ۔ یوم پاکستان پرتینوں مسلح افواج کی مشترکا پریڈ میں شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.