Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد انتظامیہ کا حکومت اور اپوزیشن کوریڈزون میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کو متبادل جگہ کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(عاصم ریاض) اسلام آباد انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کوریڈزون میں جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کوڈی چوک پر27مارچ کے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی ۔ اپوزیشن نے بھی اسی جگہ جلسے کی درخواست دے رکھی ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے دونوں کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیاہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو پریڈگراؤنڈاوراپوزیشن کو ایچ9میں جلسے کا آپشن دیاہے۔ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ144کانفاذہے۔ اوردونوں فریقین کی طرف سے ایک ہی جگہ جلسہ کرنے سے تصادم کا خدشہ ہے۔جس سے حالات بگڑ سکتے ہیں۔ ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سیکیورٹی مسائل ہوں گے۔
انتظامیہ نے اپوزیشن اورحکومت کوجلسے کی جگہ کے انتخاب کے بعدآگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست دیدی ۔ جس پر ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.