Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپوزیشن رہبرکمیٹی کا11جولائی کونئےچیئرمین کےمشترکہ امیدوار کےنام کےاعلان کا فیصلہ

اسلام آباد:اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے9 جولائی کوچیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد لانےاور11جولائی کو نئے چیئرمین کے مشترکہ امیدوار کے نام کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے اپوزیشن کی9سیاسی جماعتوں کے11اراکین پر مشتمل رہبرکمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ رہبر کمیٹی کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں(ن)لیگ سےشاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،پیپلز پارٹی سےفرحت اللہ بابر،نیئربخاری،جمعیت علماءاسلام(ف)سےاکرم خان درانی، نیشنل پارٹی سےمیرحاصل بزنجو،اےاین پی سے میاں افتخار،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سےعثمان کاکڑ،قومی وطن پارٹی سےہاشم بابر، جمعیت علماء پاکستان سے اویس نورانی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث سے شفیق پسروری نے شرکت کی۔
رہبر کمیٹی اجلاس کےبعد اپوزیشن رہنماؤں نےمیڈیا سےبات کی،جےیو آئی(ف)کےرہنما اکرم درانی نےکہاکہ رہبر کمیٹی نےہر دو ماہ کے لیےالگ کنوینئر مقررکرنےکافیصلہ کیا ہےاورپہلےدو ماہ کےلیےمجھے کنوینئر مقررکیاگیاہےجبکہ رہبرکمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور 25 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

اکرم درانی نےکہاکہ 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد جمع کرائی جائے گی، 11 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا، 25 جولائی کو صوبائی سطح پر جلسے کیے جائیں گے۔

اکرم درانی کاکہنا تھاکہ ملک میں ایک نیاسیاسی ڈھانچہ تشکیل دینےپرکمیٹی نے تشویش کااظہارکیا،جمہوری لوگوں کوسیاست سےدور رکھنے کی مذمت کرتے ہیں،سابق فاٹا میں پولنگ اسٹیشن کےاندرفوجی کھڑا کرنےکےفیصلےکو مسترد کرتےہیں،قبائلی علاقوں میں فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن منسوخ کیاجائے،سابق فاٹا کےدوارکان کے پروڈکشن آرڈرزجاری کئےجائیں جبکہ تمام سیاسی جماعتیں گھوٹکی کےضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کرتی ہیں۔

مسلم لیگ(ن)کےرہنماشاہد خاقان عباسی نےکہاکہ رہبرکمیٹی اےپی سی کےفیصلوں پرعملدرآمد کررہی ہے،سینیٹ،قومی اسمبلی نہیں چلےگی تو حق ہےعوام کوتبدیلی دکھائیں اورحق نمایندہ سےعمران خان یاکوئی اسپیکرمحروم نہیں کرسکتا،چیرمین سینیٹ کی تبدیلی احتجاج کاایک طریقہ ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن کی رہبرکمیٹی نےفاٹا میں20جولائی کو ہونےوالےانتخابات آرمی کےزیرنگرانی کروانےکےخلاف چیف الیکشن کمیشن کےنام خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیاگیاکہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنزکےاندر فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.