Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کابےنامی پراپرٹی کی نشاندہی کرنے پرانعامی رقم 3فیصد سےبڑھا کر10 فیصد کرنےکا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بے نامی پراپرٹی کی نشاندہی کرنے پرانعامی رقم 3 فیصد سے بڑھا کر10 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں’احساس پروگرام‘ کےحوالےسےتقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان نےکہاکہ سابق صدرآصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف نےاقتدارمیں رہتےہوئےدبئی اورلندن کے40،40 دورے کیے،یہ سب دورے قوم کےپیسوں سےکیےگئے،ان لوگوں نےقوم کو مقروض کردیا اورپھر قوم کی دولت کو لٹاتےرہے۔

عمران خان نےکہاکہ ہرجگہ ناانصافی ہے،نچلےطبقے پرظلم ہورہاہے،آج پتہ چلاکہ5فیصد پاکستانیوں کوہیپاٹائٹس سی ہے،نئےپاکستان میں غربت کاخاتمہ ہوگا،غربت کم کرنےکےلیے ایک پروگرام لارہےہیں جس میں ہروزارت کاکردارہوگا،حکمرانوں کاکام تھاکہ قوم کوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتامگر یہاں تو مقتدر طبقہ قوم کےٹیکس کےپیسوں سےبیرون ملک علاج کراتارہاجبکہ یہ لوگ جیل میں بھی جاتے ہیں تو انہیں لندن سے علاج کراناہوتا ہے،30 سال اقتدار میں رہنےکےباوجود انہوں نے کوئی اسپتال نہیں بنایا۔
عمران خان نےکہاکہ شہبازشریف مجھےکہتےہیں کہ اتناکرو جتنا برداشت کرسکو،میراشہبازشریف کوپیغام ہےکہ میں موت بھی برداشت کرسکتاہوں مگرآپ موت برداشت نہیں کرسکتےکیونکہ آپ کاپیسہ باہر پڑا ہےجسےآپ انجوائےکرناچاہتےہیں اس لیےآپ کو فکرہےکہ کہیں مر نہ جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ ہم نےفیصلہ کیاہےکہ جو شخص بھی ملک میں یابیرون ملک کسی پاکستانی کی بےنامی پراپرٹی کی نشاندہی کرےگااسے3فیصد کے بجائے10 فیصد حصہ دیا جائےگا،اور بےنامی پراپرٹی سےجوبھی پیسہ آئےگاوہ سب احساس پروگرام میں ڈالیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.