Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرغزستان میں پاکستانی طلباء کے ساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کے ساتھ پیش آنےوالے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم  پاکستانی طلباء کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مشیر اطلاعات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرغزستان میں اس وقت صورتحال نہایت ہی تشویش ناک ہیں اور ایسے حالات میں  متاثرہ پاکستانی طلباء کے دکھ اور اس مشکل گھڑی میں پی ٹی آئی اور صوبائِی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.