Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اگست میں حکومت مستفی ہوجائےورنہ پوراملک اسلام آباد میں ہوگا۔مولانا ٖفضل الرحمان

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ ان کو مہلت دےرہےہیں اگست کے مہینے میں مستعفی ہوجائیں اگراستعفیٰ نہ دیاتواکتوبر میں پوراملک اسلام آباد میں ہوگا۔

کوئٹہ میں جےیوآئی کےجلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےمولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ25 جولائی کو عوام کےمینڈیٹ پرڈاکا ڈالاگیا، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانےمیں ناکام رہاجبکہ اپوزیشن جماعتوں نےتسلیم کیاکہ الیکشن جعلی ہیں،علی الاعلان کہتاہوں آپ کوعوام پر مسلط کیا گیا ہے یہ جمہوری حکومت نے ہے اسے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے عوام پر مسلط کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ریاست کی بقا کا مدار ملکی معیشت پر ہوتا ہے لیکن اس ناکام حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، ملکی معیشت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے، بجٹ کے بعد پورے پاکستان کے تاجروں نے حکومت کی معاشی پالیسوں کے خلاف احتجاج کیا اور ملکی تاریخ کی کامیاب ہڑتال کی، دستاویزی معیشت مغربی ایجنڈہ ہے اور عالمی مالیاتی ادارے اس دستاویزی معیشت کے ذریعے گلی محلے کے ہر دکاندار تک پہنچنا  چاہتے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کوئی بیوروکریٹ میں جمہوریت کے معنی نہ سکھائے ہم جمہوریت اور سیاسی ماحول کیساتھ کھڑے ہوئے، مسترد لوگوں کو جبر کی بنیاد پرعوام پر مسلط کیا گیا ہم حکومت کا خاتمہ کرکے گھر واپس بھیجیں گے، اگر ملک پر مسلط رہوگے تو آؤ دو،دو ہاتھ کر لیں۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں آج ہمارا آخری ملین مارچ ہے اب اگلی بار اسلام آباد جائیں گے ان کو مہلت دے رہے ہیں اگست کے مہینے میں مستعفی ہو جائیں اگر استعفیٰ نہ دیا تو اکتوبر میں پورا ملک اسلام آباد میں ہو گا، جس طرح انگریزوں سے آزادی حاصل کی ان سے بھی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.