Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سیاسی خانہ بدوش اور سیاسی ہجرتیں
    • قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت
    • چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد
    • مہمند: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
    • انصاف کا نیا سورج: قبائلی بستی سے مصنوعی ذہانت تک
    • بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے،کورکمانڈرز
    • باجوڑ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خانزیب سمیت 3 افراد شہید
    • ثمر بلور نے مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 مخصوص خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اختیارات میں کمی لانے پر غورشروع کر دیا
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اختیارات میں کمی لانے پر غورشروع کر دیا

    مئی 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Khyber Pakhtunkhwa government has started considering reducing police powers
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اختیارات میں کمی لانے پر غورشروع کر دیا ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس اختیارات میں کمی سے متعلق قانون سازی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
    صوبائی حکومت نے پولیس و بیورکریسی میں پوسٹنگ ٹرانسفر کو منتخب ممبران اسمبلی کی مرضی سے مشروط کرنے پر بھی غور شروع کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ اراکین اسمبلی کی مشاورت سے مشروط کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی اراکین اسمبلی کا پولیس افسران کے ساتھ ماہانہ اجلاس منعقد کرنے پر بھی غورکیا جا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترقیاتی فنڈز کے استعمال سمیت تمام دیگر فیصلے بھی ماہانہ اجلاس میں کیے جائیں گے۔
    صوبائی کابینہ سے اراکین اسمبلی منظوری لیکر اسمبلی سے پولیس ایکٹ میں تبدیلی کریں گے، پولیس ایکٹ میں تبدیلی کے باعث آئی جی سے پوسٹنگ ٹرانسفر کے اختیارات محدود کیے جائیں گے۔
    اعلامیہ کے مطابق سی سی پی او پشاور اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے اراکین اسمبلی سے رواں ہفتے پولیس لائنز میں ملاقات کی جس میں پولیس افسران کو اراکین اسمبلی نےممبران اسمبلی کے احکامات کی روشنی میں فیصلے کرنے کا کہا۔ملاقات میں ممبر قومی اسمبلی ارباب شیرعلی،آصف خان،صوبائی وزیر میناخان اور دیگر منتخب اراکین اسمبلی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے احکامات کے مطابق صوبائی ممبران نے پولیس افسران کو پیغامات دیے۔

    پی ٹی آئی ممبران کی سربراہی میں تمام اضلاع میں بھی محکموں کے افسران کے ساتھ ماہانہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق  اب تک اراکین اسمبلی کے کہنے پر سینکڑوں پولیس افسران و اہلکاروں کے تبادلے ہوچکے ہیں،  خیبر پختونخوا میں اراکین اسمبلی نے دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز کی نگرانی بھی ان کی مرضی سے کرنے پر غورکیا ہے۔اس حوالے سے ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے بتایا کہ سی سی پی او کے ساتھ سکیورٹی، پولیسنگ اور منشیات سے متعلق قانون سازی پر بات ہوئی، پوسٹنگ ٹرانسفر سے متعلق ہماری گفتگو ہوئی نہ ہمارا اس سے کوئی کام ہے۔دوسری طرف آئی جی خیبر پختونخوا اخترحیات خان کے مطابق پوسٹنگ ٹرانسفر سے متعلق آئی جی کے اختیارات میں کمی لانے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگندم اسکینڈل میں نئے انکشافات کی تفصیلات سامنے آگئیں
    Next Article سوات میں نابالغ لڑکی سے شادی کرنے والا 70 سالہ شخص گرفتار
    Mahnoor

    Related Posts

    قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت

    جولائی 10, 2025

    چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد

    جولائی 10, 2025

    مہمند: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    جولائی 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سیاسی خانہ بدوش اور سیاسی ہجرتیں

    جولائی 10, 2025

    قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت

    جولائی 10, 2025

    چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد

    جولائی 10, 2025

    مہمند: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    جولائی 10, 2025

    انصاف کا نیا سورج: قبائلی بستی سے مصنوعی ذہانت تک

    جولائی 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.