پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد سے مسقط روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کا وفد نور خان ائیربیس سے واپس روانہ ہوا، اس موقع پر پاکستانی اعلیٰ حکام، ایرانی سفیر اور ایرانی سفارت خانہ کے عہدیداروں نے وفد کو الوداع کہا۔ ایرانی وزیر خارجہ عمان کے دارالحکومت مسقط کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں روسی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں علاقائی صورت حال پر نہایت خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران خطے میں جاری پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی، پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
ہفتہ, اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز
- پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے عمان روانہ
- پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا
- بہترین حکمت عملی اور مؤثر سفارتکاری کے باعث پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند
- سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے منفی رجحان، 3267 پوائنٹس کی کمی
- صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے یکم مئی تک چین کا دورہ کریں گے
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی، درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
- فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

