امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ اسلام آباد میں جنگ بندی مذاکرات کے لیے اپنے وفد کو عین وقت پر پاکستان جانے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ صرف زبانی جمع خرچ کے لیے امریکی وفد 18 گھنٹے کی پرواز کرے، سفر میں بہت وقت ضائع ہو رہا تھا اور کام بہت ہیں ۔
واشنگٹن: امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان نہیں جائیں گے ۔
صدر ٹرمپ ٹرمپ نے ایران جنگ میں فاتح اور غالب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سارے پتّے اب بھی امریکہ کے پاس ہیں ۔
ٹروتھ سوشل پر بیان میں بھی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے دورۂ پاکستان منسوخ کردیا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ایسا نہیں ہو گا کہ صرف زبانی جمع خرچ کے لیے امریکی وفد 18 گھنٹے کی پرواز کرے، سفر میں بہت وقت ضائع ہو رہا تھا اور کام بہت ہیں ۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس جنگ میں تمام کارڈز امریکا کےپاس ہیں، ایرانی جب چاہیں کسی بھی وقت امریکا سے بات کرسکتے ہیں ۔

