Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

"ایسی خبریں دے سکتا ہوں کہ زمین آسمان کے قلابے مل جائیں گے "۔ شیخ رشید کی مریم نواز کو وارننگ

وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نے ان پر چار حملے کیے ہیں اور وہ ایسی خبریں دے سکتے ہیں جن سے زمین آسمان کے قلابے مل جائیں گے اور سیاسی زلزلہ آجائےگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواشریف نے راحیل شریف کو خط لکھ کرکہاکہ آپ نے جمہوریت کی بڑی خدمت کی ہے، اب نوازشریف نے جنرل (ر) راحیل کے خلاف بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مسلم لیگی پاک فوج کےخلاف نہیں ہوسکتا، آج ان کوعدالتیں بری لگتی ہیں  لیکن نسیم حسن شاہ اور جسٹس قیوم کی عدالتیں اچھی لگتی تھیں۔

وزیر ریلوے نے سوال کیا کہ مریم نوازبتائیں ان کے والد شدید بیمار تھے تو  اسپتال کیوں نہیں گئے، یہ بارگین کررہے تھے اور اس میں بہت سارے اور بھی لوگ شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ ایک سال دس ماہ کی خاموشی کی وجہ اسلامی دوستوں سے مل کر بارگین کرنا تھا، یہ ایف اے ٹی ایف قوانین میں 34 ترامیم چاہتے تھے، یہ سارے بھارتی ایجنٹ ہیں۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ نوازشریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ ملک سےنہ لیں، وہ واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے، تیاری کریں، عدالتوں میں جواب دینا ہوگا، نوازشریف بتائیں مودی سےتنہائی میں کیا باتیں کیں، دشمن، منی لانڈرر، اور بھگوڑےکو خطاب کا حق نہیں ہوتا، اس کی جگہ جیل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.