Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان میں پاکستانی حکام کے حوالے، رپورٹس

اسلام آباد: خیبر پختونخوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کچھ دیر بعد طورخم بارڈر پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کا کہنا ہے کہ جب تک لاش نہیں مل جاتی طاہر داوڑ کی شہادت کی تصدیق نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم افغان بارڈر پر موجود ہے جب لاش ملے گی تو خیبرپختونخوا پولیس بیان جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ طاہر داوڑ کو گزشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے اغوا کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں اور تصاویر گردش کررہی ہیں کہ ایس پی طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.