Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم
    • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل
    • دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک
    • گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے
    • پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری
    • اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب
    • خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت
    • سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو جاری کردہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت، ہسپتال کے 3 ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار
    پشاور سٹی مئی 18, 2024

    لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو جاری کردہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت، ہسپتال کے 3 ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو جاری کردہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت، اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی چھاپہ مارکاروائیاں، ہسپتال کے 3 ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار، ملزمان لاکھوں روپے مالیت سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث پرائیوٹ ہسپتالوں کا ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

    اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے متعدد چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے سرکاری ہسپتال کے 3 ملازمین سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلئے جو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان میں سلیمان، عبدالجبار، عابد، عماد، طاہر اور یوسف جان شامل جبکہ ملزم یوسف جان گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم سلیمان، عبد الجبار اور عابد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بطور ٹیکنیشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کی مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ ملزم عماد کو ڈبگری گارڈن پشاور میں واقع الشفاء ہیلتھ کئیر سے گرفتار کیا گیا جسکی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر شفاء میڈیکوز کے گودام سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کی گئی اور گودام کو سیل کر دیا گیا۔

    الشفاء ہیلتھ کئیر ہسپتال سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد اور ملزمان گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ اسی طرح دیگر ہسپتالوں میں بھی چھاپہ مار کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعلی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی
    Next Article ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم

    اکتوبر 17, 2026

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل

    اکتوبر 17, 2026

    دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم

    اکتوبر 17, 2026

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل

    اکتوبر 17, 2026

    دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 17, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے

    اکتوبر 17, 2026

    پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری

    اکتوبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.