Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایم کیوایم اورتحریک انصاف کےنظریات ایک ہی ہیں اورہوسکتاہےاگلا الیکشن ایم کیوایم کےساتھ مل کرلڑیں.وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہےکہ ایم کیوایم اورتحریک انصاف کےنظریات ایک ہی ہیں اورہوسکتاہےاگلا الیکشن ایم کیوایم کے ساتھ مل کر لڑیں جبکہ ایم کیوایم کے ارکان سے زیادہ نفیس لوگ کابینہ میں نہیں۔

حیدرآباد یونیورسٹی کےقیام سےمتعلق تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیر اعظم عمران خان کاکہناتھاکہ آج بہت خوش ہوں ہم حیدرآباد یونیورسٹی کی تعمیرکا افتتاح کررہےہیں،سڑکیں بنتی رہتی ہیں لیکن جب لوگوں پر پیسہ خرچ ہوتاہےتوترقی ہوتی ہے،نوجوان نسل پرسرمایہ کاری بےحدضروری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیرکوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی، جس ملک نے تعلیم پرتوجہ دی وہ ملک ترقی کرگیا، ملک اورقوم کا اصل تحفظ تعلیم سے ہی ممکن ہے، تعلیم کے بغیر عظیم ملک بننےکا خواب پورا نہیں ہوسکتا، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے، نوجوانوں کوتعلیم دی تو یہ پاکستان کو اُوپرلے کرجائیں گے، نوجوانوں کو تعلیم نہ دی گئی توملک نیچےچلا جائے گا۔ سنگا پور کی ایک یونیورسٹی کا بجٹ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں سے زیادہ ہے، چھوٹا سا سنگاپور300 ارب ڈالرکی برآمدات کرتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے نظریات ایک ہی ہیں، ایم کیو ایم کے ارکان سے زیادہ نفیس لوگ کابینہ میں نہیں، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اگلا الیکشن مل کر لڑیں گے۔

جہلم کی تحصیل سوہاہ میں نجی شعبےکےتحت یونیورسٹی کےقیام کااعلان کرتےہوئےوزیراعظم کاکہناتھاکہ نجی شعبےکی القادر یونیورسٹی میں سائنس اورصوفی ازم پڑھایاجائےگا،صوفی ازم میں نبی پاک ﷺ کی حیات طیبہ پرریسرچ کرائیں گے،کیوں کہ ہمارے نوجوانوں کو دین کےحوالےسےزیادہ علم ہی نہیں،نوجوانوں کےلئےمشعل راہ انگریزسائنسدان،سیاستدان اوراداکار بنےہوئےہیں جبکہ حضورﷺکی زندگی ہمارےلئےمشعل راہ ہے۔

عمران خان کاکہناتھاکہ مسلمانوں نےتعلیم پرتوجہ دی تو700سال دنیا پرحکمرانی کی،اورآج ہمارےپاس وہ اسکالرزہی نہیں ہیں جومغرب کوجواب دے سکیں،ہمارے نبیﷺ کی گستاخی کی گئی لیکن ہمارےنوجوانوں کےپاس علم ہی نہیں تھا،اب مولانافضل الرحمان یورپ یا امریکا کو کیا جواب دیں گے، ہمارے پاس پڑھے لکھے اور اسلامی فکر والے نوجوان ہونے چاہئے،اگر ہمارے پاس پڑھے لکھے اور دین سے واقف نوجوان ہوتے تو ہمارے نبی ﷺ کی گستاخی ہی نہ ہوتی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.