Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکمرانوں کو گھربھیجنےکا وقت آگیایہ ہماری 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں۔آصف زرداری

گڑھی خدا بخش.سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عوام تیار ہو جائیں، حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا وقت آ گیا ہے۔

گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ میں نے کہا تھا ہمیں ان کی نیت پر شک ہے، یہ ہماری 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ یہ 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں، کل تک ان کے وزراء کہتے تھے 18 ویں ترمیم رول بیک نہیں کریں گے لیکن آج یہ 18 ویں ترمیم ختم کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ ’وہ وقت آگیا ہے کہ اب اسلام آباد کی طرف کوچ کریں اور ان کو اسلام آباد سے نکالیں، جب سے یہ آئے ہیں ڈالر 40 روپے بڑھ گیا ہے اور ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے، آج جو مہنگائی ہے اس میں غریب زندگی نہیں گزار سکتا‘۔

ان کاکہنا تھاکہ چاہےمیں جیل میں ہوں یاباہراس سےکوئی فرق نہیں پڑتا، پیپلزپارٹی اب ان کو نکال باہرکرےگی،اب ان کومزید وقت نہیں دیا جاسکتا،ان لوگوں کوحکومتی ایوانوں سےنکالنا ہے۔

آصف زرداری نےکہاکہ مجھےحکومت کاشوق نہیں ہےلیکن یہ پاکستان کو50سال پیچھے لےگئےہیں،اگریہ رہےتو ملک 100سال پیچھے چلےجائےگا۔

سابق صدر نےکہاکہ حکمرانوں سےچھٹکارےکااس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں ہے،ہم ان لوگوں کی طرح کادھرنا نہیں دیں گےکہ شام کو واپس گھرچلےجائیں،ہم سڑکوں پر لیٹےرہیں گےاورانہیں نکال کرواپس آئیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ میرا آپ سےوعدہ ہےکہ ہم انہیں نکالیں گے،اپنےصبرکا پیمانہ لبریزنہ کریں،بہت جلد انہیں نکالنےکی تحریک چلائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.