Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دےدیا۔ خیبرنیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہےکہ حلقے میں الیکشن کے لیے سازگار ماحول نہیں تھا جس کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن میں جو امیدواروں کو ماحول دیا گیا وہ منصفانہ نہیں تھا، فری اور فیئر ماحول میں الیکشن کا انعقاد نہیں ہوسکا جس کی بنا پر اس الیکشن کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ دھاندلی کرنے کے لیے مکمل سازش کی گئی تھی لیکن حکومت کے حربے ناکام ہوئے، عمران خان سازش میں سب سے آگے تھے۔

واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تاخیر سے ملنے پر الیکشن کمیشن نے اس حلقے کا نتیجہ روک لیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) نے این اے 75 کے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.