Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

این سی او سی کا ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان ، ٹیمیں عوام کو کورونا ویکسین لگائیں گی

اٹھارہ کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ، عوام کی بڑی تعداد نے بوسٹر ڈوز بھی لگوا لی

اسلام آباد(نمائندہ) این سی او سی نے ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ خصوصی مہم میں ٹیمیں عوام کو کورونا ویکسین لگائیں گی۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی ویکسی نیشن کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔ مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے گھرگھر مہم سے عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ عوام ہر صورت ویکسی نیشن کروائیں، کورنا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ18کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد بھی بوسٹر ڈوز لگوا چکی ہے ۔ بوسٹر دوز لگوانے والے افراد کو کورونا ہونے کے باوجود کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ 55ہزار ٹیمیں ویکسین کی خصوصی مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ کورونا سے بچا کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 25لاکھ افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔ بوسٹر ڈوز لگوانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ بوسٹر ڈوز بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے ۔ لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین والے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.