Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلی تعلیم کا 2فروری سے تمام جامعات کھولنے کا اعلان

سرد علاقوں کی یونیورسٹیز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز26فروری سے ہوگا

کابل( ویب ڈیسک) طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلی تعلیم کا بڑا اعلان ۔2فروری سے تمام جامعات کھول دی جائیں گی ۔ تاہم سرد علاقوں کی یونیورسٹیز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز26فروری سے ہوگا۔
طالبان حکومت کے وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن شیخ عبدالباقی حقانی نے پریس کانفرنس کی ہے ۔ عبدالباقی نے بتایا کہ ملک بھر کی اگست سے بند جامعات کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
شیخ عبدالباقی نے مزید بتایا کہ گرم علاقوں میں یونیورسٹیز 2فروری سے کھل جائیں گی ۔ البتہ سرد علاقوں میں موسم کی سختیوں کے باعث تدریسی عمل کا آغاز26فروری سے ہوگا۔
وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن نے یہ واضح نہیں کیا کہ جامعات میں طالبات کے لیے کیا پالیسی رکھی گئی ہے۔
قبل ازیں طالبان حکام اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ جامعات کے نہ کھلنے کی وجہ طالبات کے لیے اساتذہ اور علیحدہ کلاسوں کا انتظام نہ ہونا ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے15جنوری کو میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ لڑکیوں کے لیے تعلیمی ادارے افغانستان کے نئے سال سے کھول دیئے جائیں گے۔ افغان سال نو21مارچ کو ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان عالمی قوتوں نے افغان فنڈز کی بحالی کو لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر واپسی سے مشروط کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.