Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

 ایک لاکھ 10ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں،ترجمان مذہبی امور 

اسلام آباد۔وزارت مذہبی امور کےترجمان نےکہانےکہ ایک لاکھ 10ہزارپاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں،جاں بحق افراد کی تعداد تیرہ ہوگئی،79ہزار سرکاری،31ہزارعازمین نجی حج سکیم کےذریعے پہنچے،وزارت کےترجمان کےمطابق سرکاری حج سکیم کے32 ہزارعازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کرکےمکہ پہنچ گئے،سرکاری حج سکیم کے20ہزارعازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں،سرکاری حج سکیم کے58ہزارعازمین حج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں،وزارت مذہبی امورسے176افسران اورعملہ سعودی عرب فرائض سرانجام دےرہاہے،حج میڈیکل مشن کےتحت 469ڈاکٹر،نرسیں اورپیرامیڈیکل سٹاف کام کررہا ہے،416 پاکستانی معاونین جبکہ9سو لوکل خدام بھی تعینات کیے جا چکے ہیں ،مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 280 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی ۔

ترجمان کےمطابق ابتک 206 گم ہونےوالےعازمین کوان کی رہائش گاہوں تک پہنچایاگیا،حرم گائڈز نے40ہزارسےزائد عازمین کورہنمائی فراہم کی،33سو سےزائد بیگز تلاش کرکےعازمین حج تک پہنچائےگئے،کال سینٹرپررہنمائی کیلئے400جبکہ شکایات کیلئے344شکایات موصول ہوئیں،حج میڈیکل مشن نے24ہزار سےزائد مریضوں کوطبی سہولیات فراہم کیں،99 مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا،143 مریضوں کو وہیل چیئر مہیا کی گئیں،ابتک 11 سرکاری اور2 نجی حج سکیم کےعازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں،تمام کی تدفین جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.