Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اے این ایف کی پشاور میں کارروائی، 144 کلو گرام منشیات برآمد

پشاور(وحید الرحمن) اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی ، 144 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں۔
اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف پشاور نے پشاور میں عید گاہ روڈ پر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے قریب کارروائی عمل میں لائی ۔
کارروائی کے دوران ہنڈا کار سے 132 کلو گرام چرس اور 12 کلو افیون برآمد کی گئی ۔ منشیات گاڑی کی ٹرنک میں چھپائی گئی تھی ۔

کارروائی عید گاہ روڈ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے قریب کی گئی، منشیات گاڑی کی ٹرنگ میں چھپائی گئی تھی
کارروائی عید گاہ روڈ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے قریب کی گئی، منشیات گاڑی کی ٹرنگ میں چھپائی گئی تھی

کارروائی کے دوران گاڑی میں سوار چارسدہ کے رہائشی شاہد خان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ دیگر منشیات فروشوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.