بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جائزہ لیا جارہا ہے کس سلیب کیلئے کتنا ٹیرف بڑھایا جائے۔ ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت میں 415 روپے فی ایم بی بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 417روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوگا۔
وزارت توانائی کے مطابق رٹیلائزر کیپٹو پاور کے نرخ میں زیادہ اضافہ ہوگا جبکہ درآمدی ایل این جی پر سبسڈی ختم کی جائے گی۔ گھریلو صارفین کو قدرتی گیس دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی سبسڈأئزڈ ریٹ کے بجائے مارکیٹ نرخ پر ملے گی، کوشش ہے 400 کیوبک میٹر تک کے گھریلو صارفین پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔