Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بین الاضلاعی راہزن اور کار چور گینگ سمیت موٹر سائیکل اور گھروں سے چوری کرنے والے 05ملزمان گرفتار۔

مردان واجد ہوتی سے

مردان، سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کارروائیاں۔
بین الاضلاعی راہزن اور کار چور گینگ سمیت موٹر سائیکل اور گھروں سے چوری کرنے والے 05ملزمان گرفتار۔
مال مسروقہ 03موٹر کاریں، 08موٹر سائیکلیں، سونے کے زیورات، گھڑیاں، موبائل فونز اور نقد رقم 03لاکھ 70ہزار روپے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی آپریشن مردان محمد قیس نے میڈیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی سرکل میں راہزنی، کار لفٹنگ اور چوری کی وارداتوں کی رپورٹیں موصول ہو رہی تھی جس کا ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے میری سربراہی اورڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عاشق حسین، ایس ایچ او تھانہ صدر داؤد خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دیکر وارداتوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپ دیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے
تھانہ صدر پولیس نے بین الاضلاعی راہزن اور کار چور گینگ کے 03ملزمان کو گرفتا ر کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں نواز ولد انور خان سکنہ باجوڑ حال شیخ یاسین ٹاؤن، سجاد ولد عمر حکیم سکنہ باجوڑ، جمیل ولد جاوید سکنہ امان گڑھ نوشہرہ شامل ہیں جن کے قبضے سے سرقہ شدہ 03عدد موٹر کاریں،01موٹر سائیکل اور 03عدد مو بائل فونز برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے جن کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائیگی۔
اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل اور گھروں سے چوری کرنے والے02ملزمان صاحب زادہ ولد شمس الدین سکنہ اتمانزئی چارسدہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مال مسروقہ 02عدد سونے کی چوڑیاں،02عدد بالیاں،01انگوٹھی، 03عدد گھڑیاں اور نقد رقم 03لاکھ 70ہزار روپے جبکہ ملزم خانزیب ولد عالمزیب سکنہ عمرزئی چارسدہ کے قبضہ سے تھانہ سٹی کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل از قسم ہنڈا 125سمیت دیگر علاقوں سے چوری کئے گئے 06عدد مزید موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.