Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بی آرٹی کرپشن تحقیقات سردخانےکی نذد ہوتےدکھائی دےرہی ہے.ثمربلور

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلورنےبی آرٹی کی تعمیرمیں غیرضروری تاخیر پرتشویش کااظہارکرتےہوئے کہاہےکہ بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی)منصوبےکی تعمیرمیں سست روی اورطوالت نےشہریوں اورکاروبارکرنےوالوں کومشکلات میں ڈال دیاہے،اندرون پشاورسےحیات آباد جانےکاسفربھی کسی عذاب سےکم نہیں،

اپنےایک بیان میں انہوں نےمنصوبےکی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں پرافسوس کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ اس منصوبے میں حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنےکےباعث دھول اورمٹی نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لےلیاہے،شہری دمےاوردیگر موذی امراض میں مبتلاہوگئے ہیں،ثمر بلورنےکہا کہ پشاور والوں کے صبر کا امتحان کب ختم ہوگا؟بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کب بنے گا؟بسیں کب چلیں گی؟

چھٹی مرتبہ منصوبےکی تکمیل کی تاریخ تبدیل کردی گئی،صوبائی حکومت نے23 مارچ 2019ء کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن تاحال اس کے کوئی اثرات دکھائی نہیں دے رہے،

انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی حکومت مسلم لیگ ن کی حکومت کےمیٹروبس منصوبوں پرتنقید کرتی رہی ہےتاہم2013ءسے2018ءتک خیبرپختونخوامیں حکومت ہونے کےباوجود پشاورکایہ منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا،باربار ڈیزاین کی تبدیلی اورتاخیرکےباعث اس کی لاگت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نےکہاکہ دوسری جانب منصوبےکاتعمیراتی سامان بھی آئےروزچوری ہورہاہے،جسکی وجہ سےقومی خزانےکودوہرے نقصان کا سامنا ہے۔انہوں نےاس حوالے سےعدالتی فیصلےکا بھی ذکرکیا اورکہاکہ نیب کی کاروائی منصوبےمیں کرپشن کےحوالےسےسست روی کا شکار ہے اوربادی انظرمیں تحقیقات سردخانےکی نذردکھائی دےرہی ہے،

ثمربلور نےمطالبہ کیاکہ اس سیاسی رشوت کےحامل منصوبےپرکام کی رفتارتیزکی جائےتاکہ شہریوں کو ذہنی کوفت سےآزادی مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.