Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جولائی 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مدارس کا المیہ اور مستقبل کی کڑی ذمہ داری
    • جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود بری، ڈاکٹر یاسمین، میاں محمود، سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری کو 10، 10 سال قید کی سزا
    • سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین معاملات بزنس ٹو بزنس طرز پرمعاملات طے کیے جائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
    • سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلئے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
    • بنگلادیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کو 8 رنز سے ہرا کر دیا
    • دہشت گردوں کی ڈرون حملوں میں اضافہ کیوں۔۔؟
    • بنوں میں پولیس چوکیوں پر دہشتگردوں کے حملے بروقت جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن کی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست خارج
    اہم خبریں

    توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن کی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست خارج

    اپریل 11, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اور  فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے آغاز پر عدالت نے سوال کیا کہ توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر کیا کہتے ہیں ؟ اس پر عمران خان کے وکلا نے کہا کہ جلد سماعت مقرر کرنے کا جواز کیاہے؟ پیسا ضائع ہوتاہے، الیکشن کمیشن کی مرضی سے 29 اپریل کی تاریخ لی، دو دن بعد الیکشن کمیشن کو خیال آیا ہے کہ تاریخ جلد مقرر کرانی ہے۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ کیس کافیصلہ الیکشن کمیشن کے اثر و رسوخ کے بغیر ہونا ہے لیکن عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں امتیازی سلوک کیوں کیاجارہا ہے، توشہ خانہ کیس کی سماعت جلد مقرر کرنےکی کوشش کیس میں مداخلت کرنےکے مترادف ہے، الیکشن کمیشن چاہتاہےکہ عمران خان پر جرم عائد کی جائے۔

    اس موقع پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگانا غلط ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیاکہ کرپٹ پریکٹسز پر 3 ماہ کے اندر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نے کہا ایک بار شکایت دائر ہو تو 3 ماہ کےاندر فیصلہ کیاجائے، الیکشن کمیشن کی درخواست میرٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر دائر کی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور الیکشن کمیشن کی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعوامی نیشنل پارٹی کا ملک میں جاری صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
    Next Article کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
    Web Desk

    Related Posts

    جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود بری، ڈاکٹر یاسمین، میاں محمود، سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری کو 10، 10 سال قید کی سزا

    جولائی 22, 2025

    سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین معاملات بزنس ٹو بزنس طرز پرمعاملات طے کیے جائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 22, 2025

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

    جولائی 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مدارس کا المیہ اور مستقبل کی کڑی ذمہ داری

    جولائی 22, 2025

    جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود بری، ڈاکٹر یاسمین، میاں محمود، سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری کو 10، 10 سال قید کی سزا

    جولائی 22, 2025

    سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین معاملات بزنس ٹو بزنس طرز پرمعاملات طے کیے جائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 22, 2025

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

    جولائی 22, 2025

    سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلئے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    جولائی 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.