Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک
    • تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
    • لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
    • ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
    • مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
    • ہونہار طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت، حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس
    اہم خبریں اپریل 7, 2026

    سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت، حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

    Facebook Twitter Email
    Condemnation of Iranian attacks on Saudi Arabia, attacks undermining conflict resolution efforts, Corps Commanders Conference
    سعودی عرب پر حملے مشرق وسطی کا تنازع حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    کور کمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل، صنعتی کمپلیکس پر حالیہ ایران کےحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے ،فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ حکومت، مسلح افواج، عوام کے تعاون اور ہم آہنگی سے پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان معاشی استحکام کو مضبوط بنانے اور علاقائی و عالمی سطح پر اپنی حیثیت بہتر بنانے کی جانب گامزن ہے ۔

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کا کہنا ہے کہ ایران کے سعودی عرب پر حملے پُرامن ذرائع سے تنازعے کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں، اس نوعیت کے حملے اور بلاجواز جارحیت جاری پُرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثر کرتی ہیں ۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے اس رویے سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔

    فورم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کی بھرپور کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان متحمل مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارتکاری کیلئے پرعزم ہے ۔

    کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار سٹیک ہولڈر کے طور پر پاکستان علاقائی سلامتی کے استحکام کے طور پر فعال ریجنل سیکیورٹی اسٹیبلائزر کا کردار ادا کر رہا ہے ۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،اور شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی اساس ہیں ۔

    فورم نے کہا کہ بھارت اور دیگر بیرونی سرپرستوں کی ایما پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو بلاامتیاز اور مسلسل تعاقب کے ذریعے ختم کیا جائے گا، آپریشن غضب لِلحق کی رفتار برقرار رکھی جائے گی یہاں تک کہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے ۔

    شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو فیصلہ کن طور پر مکمل ختم کیا جائے گا، فورم نے بھارت کی جانب سے منسوب مسلسل گمراہ کن معلومات اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ بھارت کے اس طرح کے ہتھکنڈے عالمی سطح پر بےنقاب ہو چکے ہیں ۔

    اس موقع پر فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ حکومت، مسلح افواج، عوام کے تعاون اور ہم آہنگی سے پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان معاشی استحکام کو مضبوط بنانے اور علاقائی و عالمی سطح پر اپنی حیثیت بہتر بنانے کی جانب گامزن ہے ۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے آپریشنل کارکردگی، دفاع وطن کیلئے پائیدار انٹیلیجنس کی بنیاد پر انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے ثابت قدمی کو سراہا ۔

    کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، نظم و ضبط کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی، آرمی چیف نے نئی جدتیں اور میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت یقینی بنانے کی صلاحیت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت اموات چھپانے اور جعلی مقابلوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہبازشریف کا بیٹری توانائی سٹوریج سسٹم منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم
    Next Article وزیراعظم شہباز شریف کی بھی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026

    لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.