Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    • عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ
    • وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت
    • ترک صدر طیب اردوان کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی مذمت
    • دنیا نے بھارتی مؤقف مسترد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، وزیر دفاع
    • ملک میں پرائمری سکولوں کی سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
    اہم خبریں

    تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

    جنوری 14, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیوزی لینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 281 رنز کا ہدف با آسانی8 وکٹوں پر پورا کرلیا،گلین فلپس ناقابل شکست63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،  پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلینگ الیون کا حصہ  بنایا گیا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور دوسرا ایک روزہ میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا۔

    پاکستان کی اننگز

    پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنائے، فخر زمان 101 اور محمد رضوان 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ 21 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم 13 گیندوں پر صرف 4 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے۔

    دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اسی دوران فخر زمان نے ایک روزہ میچوں میں اپنی 8 ویں سنچری اسکور کی، محمد رضوان نے بھی سیریز کی دوسری اور اپنے کیرئیر کی آٹھویں نصف سنچری مکمل کی۔

    فخر زمان 101 اور رضوان 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے علاہ حارث سہیل 22،آغا سلمان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3  اور لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    نیوزی لینڈ کی اننگز

    پاکستان کے 281 رنز کے ہدف کےتعاقب میں کیویز کا آغاز  اتنا برا نہ تھا، دونوں اوپنرز کے درمیان 43 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی،پھر فل ایلن 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان ڈیون کونوے کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 52 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ کپتان ولیم سن نے  بھی 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ڈیرل مچل 31 اور ٹام لیتھم 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تاہم اختتام اوورز میں فلپس نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

    نیوزی لینڈ نے 281 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور آغا سلمان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور میں دہشتگردوں کا سربند تھانے پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
    Next Article نگران وزیراعلیٰ کیلئےکون سے نام فائنل ہوئے؟
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025

    عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ

    جون 30, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت

    جون 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.