Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نگران وزیراعلیٰ کیلئےکون سے نام فائنل ہوئے؟

پی ٹی آئی کا منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنےکا فیصلہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام فائنل کرلیے۔  لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا تاہم عمران خان نے گورنر کو بھیجنے کے لیے 3 نام فائنل کیے ہیں۔

 چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ عمران خان نے بالترتیب احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان  اور ناصر سعیدکھوسہ کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ ق لیگ کے پی ٹی آئی میں انضمام کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کل ہم نے اجلاس بلایا ہے جس میں پارٹی عہدیداروں سمیت ہمارے ایم این ایز ، ایم پی ایز بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

 چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں کہا ہےکہ پی ٹی آئی میں انضمام کی صورت میں آپ کے لیے بھی اچھا ہے اور  ہماری پارٹی کے لیے بھی۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی کا بھی یہی خیال ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنےکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان عمران خان کی ہدایت کا انتظار کر رہے تھے اور آج انہیں اس حوالے سے ہدایت مل گئی ہے اور  وہ منگل کو اسمبلی توڑنےکی سمری گورنرکو بھیجیں گے۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخو آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت گورنر کو سمری بھیجیں گے، 48 گھنٹوں میں گورنر سمری پر دستخط کریں گے، بصورت دیگر  اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.