چلاس کے مقام پر مسافربس کھائی میں جاگری ہے،جس کی وجہ سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
راولپنڈی سےہنزہ جانیوالی بس چلاس کے مقام پر کھائی میں جاگرگئی،اس حادثے کے نتیجےمیں 20 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنےوالوں میں 17مرد اورجبکہ 3خواتین شامل ہیں،اب تک بس حادثے میں22افراد زخمی ہو چکےہیں،زخمیوں کوچلاس اسپتال میں طبی امداد کے لئے فوری منتقل کردیا گیا۔یہ حادثہ علی الصبح پیش آیا جس کےفوری بعد ریسکیو، پولیس اور مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا،ریجنل اسپتال میں ایمرجنسی کونافذ کردیا گیا اور ساتھ ہی شہریوں سے زخمیوں کے لیےخون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
رپورٹس کےمطابق حادثےکا شکارمسافر بس راولپنڈی سےگلگت کی طرف جارہی تھی۔یہ حادثہ چلاس شہرسے 20 کلومیٹردور پیش آیا،اووراسپیڈ یا موڑکاٹتے ہوئے بس حادثےکا شکار ہوئی۔اس حادثےپروزیراعظم اوروزیرداخلہ نےقیمتی جانوں کےنقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےزخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنےکی ہدایت کردی ہے۔