Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جس قوم کےمیدان آبادہو ں وہاں کےہسپتال ویران ہوتے ہیں،مشتاق غنی

پشاور۔سپیکرخیبرپختونخوا سمبلی مشتاق غنی نےکہاہےکہ جس قوم کےمیدان آباد ہوں وہاں کےہسپتال ویران ہوتےہیں یہی وجہ ہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبےمیں کھیلوں کےفروغ کیلئےترجیحٰ بنیادوں پراقدامات کررہی ہے،وہ پیرکےروزایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشنز لینے والوں میں تقسیمِ انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،

انھوں نےکہاکہ ہم چاہتےہیں کہ ہماری نوجوان نسل تعلیم کےساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بھرپورحصہ لے،انھوں نےکہاکہ ڈاکٹر اور سیاستدان کاکام ہی عوام کی خدمت ہےاوربےلوث انسانی خدمت ہی طب کےپیشےسےوفاہے،

انھوں نےکہاکہ صحت کاشعبہ ایک اہم شعبہ ہےجس کاتعلق براہ راست انسانی زندگی سےہوتاہے،مشتاق غنی نےکھیلوں کی مقابلوں میں کامیاب ہونے والےطلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کیےاوراس موقع پرایوب میڈیکل کمپلیکس کےلیےفلڈ لائیٹس کا بھی اعلان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.