Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مظفر آباد:وادی نیلم میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلےسے27افراد جاں بحق،درجنوں لاپتہ

۔جاں بحق ہونےوالوں میں تبلیغی جماعت کے10ارکان شامل ہیں۔چار افراد کا تعلق لاہور،5 کا فیصل آباد اورایک کا شیخوپورہ سے ہے۔

مظفر آباد۔ وادی نیلم کے علاقہ لیسواء میں آسمانی بجلی گرنےکی وجہ سےتین گائوں ملبےکاڈھیر بن گئے،27 افرادجان بحق،متعدد لاپتہ،60 1مکانات71 دکانیں نالہ لیسواء میں طغیانی کی وجہ سےبہہ گئی بجلی مواصلات کانظام درہم برہم ہوگیا۔آزاد کشمیرکےعلاقےلیسوا میں کلاؤڈ برسٹ ہوگیاجسکےنتیجےمیں طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلےسےندی نالوں میں طغیانی آگئی۔علاقےمیں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اورموبائل وانٹرنیٹ سروس معطل ہوگئیں۔سیلابی ریلےکی لپیٹ میں آکر2 مساجد اوردرجنوں مکانات بہہ گئےاور27 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں سیلابی ریلے میں بہہ کر دریائے نیلم میں چلی گئیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے لیسوا بازار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔مقامی انتظامیہ اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر آپریشن سعید الرحمن قریشی نے تصدیق کی ہے کہ سیلابی ریلے میں 27 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں تبلیغی جماعت کے 10 ارکان شامل ہیں۔ چار افراد کا تعلق لاہور، 5 کا فیصل آباد اور ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔سعید الرحمن قریشی نے مزید کہا کہ کئی گھروں پر آسمانی بجلی گری اور کلاؤڈ برسٹ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نیلم، ایس ڈی ایم اے اور پولیس کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔پرفضا مقام ہونے کے باعث لیسوا میں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے مظفرآباد میں ایمر جنسی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جس کا نمبر 05821921643 ہے۔
دوسری جانب کامسر ڈونگاکس کے مقام پرمسافرجیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کےنتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔جیپ میں ایک بچی سمیت چھ افراد سوار تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.