Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

برطانوی امدادی ادارے کی شریف خاندان سے متعلق ڈیلی میل کی خبر کی تردید

برطانوی امدادی ادارے ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ نے شریف خاندان کی جانب سے زلزلہ زدگان کی رقم چوری کرنے سے متعلق ڈیلی میل کی خبر کی تردید کر دی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں برطانوی امدادی ادارے کی جانب سے حکومت پنجاب کو 50 کروڑ پاؤنڈ دیئے تھے جس میں سے رقم چوری کی گئی۔ ڈی ایف آئی ڈی کے مطابق ڈیلی میل نے اپنی اسٹوری کو سچ ثابت کرنے کے لیے کم ثبوت پیش کیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2005 کے زلزلے کے بعد برطانیہ کی جانب سے حکومت پنجاب کے ارتھ کوئک ریلیف اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی (اررا) کو اسکولوں کی تعمیر کے لیے امداد دی گئی جو تعمیر ہوئے اور جن کا آڈٹ بھی کیا گیا۔

ڈی ایف آئی ڈی کے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ برطانوی ٹیکس دہندگان کا پیسہ بالکل ٹھیک جگہ پر خرچ ہوا اور اس امدادی رقم کے ذریعے زلزلہ متاثرین کی مدد کی گئی، ہم پراعتماد ہیں کہ برطانوی ٹیکس دہندگان کے پیسے کو فراڈ سے محفوظ رکھا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.