Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی وزیرستان:محسود پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صدراتی انتخابات سال 2020مکمل،اشتیاق محسود صدر جبکہ سعود الرحمان محسودجنرل سیکرٹری منتخب، نوٹیفکیشن جاری

محسود پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا انعقاد محسود پریس کلب میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی نگرانی میں ہوئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )محسود پریس کلب (رجسٹرڈ) جنوبی وزیرستان کے صدراتی انتخابات سال 2020 کے لیے اشتیاق محسود صدر جبکہ سعود الرحمان محسودجنرل سیکرٹری منتخب، نوٹیفکیشن جاری ۔تفصیلات کے مطابق محسود پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا انعقاد محسود پریس کلب میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی نگرانی میں کیا گیا جس میں محسود پریس کلب کے تمام ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔محسود پریس کلب کے 34 ممبران میں سے 28 ممبران نے حق رائے داہی استعمال کیا جس میں اشتیاق محسود کو 24ووٹ جبکہ مدمقابل امیدوار شاہجہان کو 4 ووٹ ملے دیگر کابینہ میں سینئر نائب صدر فاروق محسود ،نائب صدر رفیق محسود ،، جنرل سیکرٹری سعود محسود ، جائنٹ سیکرٹری ودود محسود ،فائنانس سیکرٹری سیکندر حیات ،آفس سیکرٹری اسلم محسود ،پریس سیکرٹری رضوان محسود ،مشیر کابینہ منیر عالم اور چیئرمین کابینہ حاجی خلیل محسود شامل ہیں اس موقع نومنتخب صدر اشتیاق محسود نے جمہوری الیکشن پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور محسود پریس کلب اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کےلئے کام کرنے کا عزم کیا ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی کو شش کرونگا۔اس موقع پر تمام ممبران نے اشتیاق محسود کو مبارکباد پیش کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.