Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں سے جھڑپ میں 4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 4 جوان شہیدق ہوگئے جب کہ 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کا مقابلہ ہوا اور اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اورسپاہی انیس الرحمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے.  وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔ محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.