Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارش سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے بعد حکومت نے ستمبر کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزنہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ستمبر کے مہینے میں میں پیٹرول کی موجودہ فی لیٹر قیمت 103روپے 97 پیسے، ڈیزل کی قیمت 106روپے 46پیسے، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 86پیسے برقر ار رہے گی۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 9.50 روپے ‏فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.