Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • زبردستی کا پاکستان
    • بلوچستان واقعہ، سینیٹرز کا ملزمان کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
    • گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق، 15لاپتہ
    • خیبر پختونخوا میں الیکشن کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی
    • بلوچستان ہائیکورٹ کا میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا نوٹس ،پولیس حکام کل طلب
    • وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں اجلاسوں کی صدارت کیلیے نیویارک پہنچ گئے
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے نتائج کا اعلان، پی ٹی آئی کے 6 اور اپوزیشن کے 5 سینیٹرز منتخب
    • مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف اٹھاکر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، گورنر فیصل کریم کنڈی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خاتون جج دھمکی کیس؛ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
    اہم خبریں

    خاتون جج دھمکی کیس؛ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    مارچ 13, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ پیش ہوئے۔

    سول جج رانا مجاہد رحیم نے عدم حاضری پر وارنٹ جاری کیے، جج دھمکی کیس میں عمران خان مستقل عدالت پیش نہیں ہو رہے۔ عدالت نے عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مارگلہ پولیس کو 29 مارچ کو عمران خان کی حاضری یقینی بنانے  کا حکم دے دیا۔

    سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    فواد چوہدری بیان

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیشن کورٹس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف زیبا چوہدری کی توہین پر وارنٹ جاری کیے گئے ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ جج کے فیصلے سے پہلے واٹس ایپ گروپ کے صحافیوں نے یہ پیش گوئیاں کیں، جج کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جا رہا ہے جہاں پہلے ہی عمران خان کی حاضری سے متعلق معاملات زیر سماعت ہیں۔

    کیس کی سماعت

    جج نے ریمارکس دیے کہ آج اگر عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کر دوں گا، عدالتی اوقات کے دوران عمران خان آج نا آئے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دوں گا۔ عدالت نے 12:30 تک سماعت میں وقفے کے بعد دوبارہ سماعت کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی اوقات تک انتظار کر لیتے ہیں، اگر عمران خان آج پیش نہیں ہوتے تو وارنٹ جاری کریں گے۔

    وکیل عمران خان نے کہا کہ مجھے جو کاپیاں فراہم کی گئیں ہیں وہ نامکمل ہیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے اسکو کاپیاں فراہم کی جائیں گی، ملزم کدھر ہے؟ وکیل عمران خان نے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔

    جج نے ریمارکس دیے کہ آپ پہلے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل دیں۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ عمران خان پر تین نومبر کو وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا اور ابھی تک عمران خان مکمل صحت یاب نہیں ہوئے، وزیرآباد قاتلانہ حملے کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔

    وکیل عمران خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے پاس اب کوئی سیکیورٹی نہیں، عمران خان کو واپس سیکیورٹی دلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، عمران خان قاتلانہ حملہ سے قبل کچہری میں پیش ہوئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے پاس بھی اسی طرز کی درخواست زیر سماعت ہے۔

    جج نے استفسار کیا کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو نوٹسز جاری کیے اسکا حکم نامہ موجود ہے؟ جس پر عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹسز والا حکم نامہ عدالت میں پیش کر دیا۔

    وکیل عمران خان نے بتایا کہ کل بھی عمران خان کو لاہور میں قتل کرنے کی سازش رچائی گئی، پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، عمران خان عدالت پیش ہوں گے تو یہاں کے حالات مختلف ہوں گے۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمعاہدہ ہوگیا، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدےگا
    Next Article لکی مروت اور ٹانک میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، 8 زخمی
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان واقعہ، سینیٹرز کا ملزمان کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جولائی 21, 2025

    گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق، 15لاپتہ

    جولائی 21, 2025

    خیبر پختونخوا میں الیکشن کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی

    جولائی 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    زبردستی کا پاکستان

    جولائی 21, 2025

    بلوچستان واقعہ، سینیٹرز کا ملزمان کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جولائی 21, 2025

    گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق، 15لاپتہ

    جولائی 21, 2025

    خیبر پختونخوا میں الیکشن کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی

    جولائی 21, 2025

    بلوچستان ہائیکورٹ کا میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا نوٹس ،پولیس حکام کل طلب

    جولائی 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.