پشاور(وحید الرحمن) معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر کچھ وزرا اور اراکین میں اختلافات ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر تمام اراکین کو اپنی رائے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے۔ کچھ وزرا اور ارکان میں اختلافات ہیں۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے تو پھر بات بن سکتی ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صرف خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے مرکزی حکومت پرپریشرنہیں ڈال سکتے۔ اراکین کی رائے ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جاتا۔ اس وقت تک کے پی اسمبلی کو بھی روکا جائے۔
انھوں نے کہا کہ تمام اراکین کو اپنی رائے عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے۔ اب تک عمران خان نے کوئی تاریخ نہیں دی وہ سب کی رائے لے رہے ہیں۔
بدھ, نومبر 20, 2024
بریکنگ نیوز
- توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
- سیاسی قیادت کی بنوں چیک پوسٹ حملوں کی مذمت ، دہشتگردی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ
- 24 نومبر کو ہم ان کیساتھ وہ کرینگے جو دہشتگردوں کیخلاف کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- بنوں: خوارج کی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش، مقابلے میں 12 جوان شہید
- پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھایا، امریکی محکمہ خارجہ
- تحریک انصاف پنجاب 24 نومبر کے احتجاج کی مخالف
- فیصلہ کرنا ہوگا دھرنے دینے ہیں یا ترقی کرنی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
- بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دے دی گئی