Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا کےکئی علاقوں میں فائرنگ کےباعث پولنگ ملتوی

درہ آدم خیل کے سکول پر کالے جھنڈوں والوں کا حملہ، بیلٹ بکس و کرسیوں کو آگ لگا دی

خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں فائرنگ کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔  کرک میں فقیرخیل میں پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ سے 2افرادجاں بحق اور4زخمی ہوئے۔ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ روک دی گئی ہے اور کشیدہ حالات کے باعث پولیس اورایف سی کی نفری موجود ہے۔

باجوڑ میں سلارزئی کےعلاقےملاسیدميں پولنگ اسٹیشن ميں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کے باعث پولنگ روک دی گئی۔ خیبرکی تحصیل ملاگوری میاں مرچہ میں ولنگ اسٹیشن میں ہوائی فائرنگ کےبعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے درہ حيات ميں 2 گروپوں ميں تصادم کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لکی مروت کے منجیوالہ پولنگ اسٹیشن ميں فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی اور پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔

درہ آدم خیل گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول آزادی میلہ پر کالے جھنڈوں والوں کا حملہ توڑ پھوڑ بیلٹ بکس کرسیوں ،ووٹ پیپرز کو آگ لگا دی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.