Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

باجوڑ : تحصیل مہمند میں عوامی نیشنل پارٹی کی گاڑی پر بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

باجوڑ: تحصیل مہمند کے علاقے کمرسر میں بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ6 زخمی ہوگئے ۔ ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان کے مطابق واقعہ مہمند پولنگ سٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت  لیاقت خان اور محمد رحمان  کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں  عمر، یونس، زید، معشوق، عمران  اور سعید شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل  کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے   کو گھیرے میں لیکر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل  سلارزئی کے علاقہ ملاسید میں پولنگ سٹیشن کے اندر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد مذکورہ علاقے میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.