Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعظم کی سادگی مہم ہوا میں اڑا دی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کیلئے قیمتی گاڑی منگواکر وزیر اعظم عمران خان کی سادگی مہم کے احکامات کو ہوا میں اڑادیا۔ ذرائع کے مطابق 80 لاکھ روپے مالیت کی جیپ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے لیے منگوائی گئی اور یہ جدید 2800 سی سی لگژری گاڑی خلاف ضابطہ خریدی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قانون کے مطابق صوبائی وزیر کیلئے زیادہ سے زیادہ 1800 سی سی گاڑی منگوائی جا سکتی ہے۔

وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں دیر، چترال و دیگر دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں جانا ہوتا ہے، جہاں عام گاڑی میں نہیں جایا جاسکتا۔ گاڑی خریدنے کے تمام قواعد و ضوابط پورے کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کے تحت رضا کارانہ طور پر  اپنی اور پوری کابینہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کیا تھا جب کہ اس سے قبل انہوں نے وزارتوں کا انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ بجٹ ختم کردیا تھا جس کے بعد وزراء چائے پانی کا خرچہ بھی اپنی جیب سے ادا کرنے کے پابند ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.