Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی کابینہ کا سزا یافتہ افراد کے ٹی وی انٹریوز پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےعدالتوں سےسزا یافتہ افراد ک ٹی وی انٹرویوز پرتشویش کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ کسی سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں12نکاتی ایجنڈے پرغورکیاگیا،اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اورسابق صدرآصف زرداری کےدورمیں اخراجات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کوبتایاگیاکہ نوازشریف کےدورمیں غیرملکی دوروں پر 1421.5 ملین جبکہ آصف زرداری کے دور میں 183.5 ملین روپے خرچ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سزا یافتہ افراد کے ٹی وی انٹریوز پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان انٹرویوز کو نشر کرنے کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی سزا یافتہ شخص کے انٹرویو کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے،سابق حکمران قومی خزانےسےپرتعیش دورےکرتےرہے،ملک اور قوم کوان غیرملکی دوروں سےکیاحاصل ہوا،سابق ادوار میں اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسےکاحساب لیاجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.