Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کنٹینر والے پارلیمان کے اندرسے پارلیمان پرحملے کررہے ہیں.بلاول بھٹو

ججز دباؤ میں فیصلے کرنے کی بجائے مقدمات سے علیحدہ ہوجائیں,قائمہ کمیٹیوں کے بغیرپارلیمان نامکمل ہے، کفایت شعاری کے بہانے کام کرنے سے روکا جارہا ہے، اگرقومی اسمبلی کی کمیٹیوں کوختم کرتے ہیں توخرچہ زیادہ ہوگا کم نہیں، قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس ایوان کے اجلاس سے مشروط کرنا پارلیمان پرحملہ ہے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کنٹینر والے پارلیمان کے اندرسے پارلیمان پرحملے کررہے ہیں جبکہ ججز دباؤ میں فیصلے نہ کریں اور مقدمات سے علیحدہ ہوجائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ قائمہ کمیٹیوں کے بغیرپارلیمان نامکمل ہے، کفایت شعاری کے بہانے کام کرنے سے روکا جارہا ہے، اگرقومی اسمبلی کی کمیٹیوں کوختم کرتے ہیں توخرچہ زیادہ ہوگا کم نہیں، قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس ایوان کے اجلاس سے مشروط کرنا پارلیمان پرحملہ ہے، یہ بہانہ کیسے بنتا ہے جس سے آپ ہمیں کام سے روک رہے ہیں، جو لوگ موت سے نہ ڈرنے کے دعوے کرتے تھے وہ ایک پروڈکشن آرڈر سے ڈر گئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھاکہ کنٹینروالےپارلیمان کےاندرسےپارلیمان پرحملےکررہے ہیں،ہمارےجمہوری راستےبند کیےجارہے ہیں،قائمہ کمیٹیوں کےاجلاس منسوخ کرناپارلیمان پرحملہ ہے،آج جب کمیٹیوں کےاجلاس سےمتعلق نوٹی فکیشن جاری ہوا تواسپیکراورڈپٹی اسپیکر دونوں ہی بیرون ملک ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری نےکہاکہ ہماری رائےمختلف ہوسکتی ہےلیکن پارلیمان کواستعمال کرکےملک کےمفاد میں ایک رائےپرپہنچاجاسکتا ہے،ارکان کو کمیٹیوں میں اس بل کی تیاری کرناہوتی ہےجو ایوان میں پیش کئےجاتےہیں،قواعد کےمطابق اسپیکر قائمہ کمیٹیوں کےاجلاس پر پابندی نہیں لگاسکتے، حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ملک اور پارلیمان کو چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں۔

احتساب عدالت کےجج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سےمتعلق سوال کےجواب میں بلاول بھٹو نےکہاکہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے،مریم نواز نےعدلیہ کےخلاف نہیں بلکہ صرف ایک جج کےمتعلق بات کی ہے،اعلیٰ عدلیہ ایسےکیسزکودیکھےاورمعاملات کوحل کرے،دباؤ میں کئے جانے والےفیصلوں کا حل دیاجانا چاہیے،جن ججوں پردباؤ ہےوہ اپنے آپ کو مقدمات سےعلیحدہ کریں اوردباؤ میں فیصلےمت دیں،کیونکہ اس سےادارے کمزور ہوتےہیں،عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہےاسکےبغیرنظام نہیں چل سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.